پاکستان پبلک سکول اینڈ کالج دُلے والا
پاکستان پبلک سکول & کالج دُلےوالا کا قیام 27 مئی 1995ء کو عمل میں لایا گیا۔ علاقہ تھل اُس وقت ایسے ادارے سے محروم تھا جہاں سائنس کی تعلیم کا بہترین بندوبست ہو۔ علاقہ کی اس ضرورت کو عوامی و سماجی حلقوںو تشگان کے بہم اصرار اور ملکی اور قومی مفادکے پیش نظر، علاقہ ہذا میں اس ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔الحمداللہ ادارہ ہذا نے اپنے قیام سے ہی محیرالعقول نتائج پیش کرکے علمی و سائنسی تشنگی دور کرنے اور قومی فریضہ ادا کرنے میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں۔ علاوہ ازیں آغاز سے ہی ادارہ ہذا کے مائل بہ کرم اساتذہ کرام نے بہترین تدریس کے ذریعے علمی میدان میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا۔جس کا ثبوت یہ ہے کہ ادارہ کے بہت سے طلبا و طالبات، ڈاکٹرز, انجینئر, وکلاء, اساتذہ اور عملی زندگی کے دیگر شعبہ جات میں ملک و قوم کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔
ادارہ ہذا کو تعلیمی سال 2010ء سے اپ گریڈ کیا گیا اور طلباء و طالبات کے لیے میٹرک کے ساتھ ساتھ ایف ایس سی ، آئی سی ایس کلاسز کا آغاز کیا گیا ۔جس کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے کثیر تعداد میں ادارہ کے فارغ التحصیل طلباء بطور ڈاکٹر انجینئر ، وکلا ، اساتذہ ، ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔
بانی و سرپرست کا پیغام
تعلیم نہ ختم ہونے والامسلسل عمل ہے _ ہم سب کا یہ قومی فرض ہے کہ قوم کے بچوں کو بامقصد تعلیم سے آراستہ کریں اور تمام بچوں کے لئے اعلی معیار کی تعلیم کا بندوبست ہو، تعلیمی ادارہ ایسا ہو جہاں علم سورج کی طرح پھوٹتا ہو۔دور حاضر میں تربیت یافتہ نسل تیار کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
پاکستان پبلک سکول و کالج دُلےوالا کے قیام کا مقصد نسلِ نو کو جدید خطوط پر استوار تعلیم و تربیت سے ہمکنار کرنا ہے۔ جہاں دوستانہ تعلیمی فضا ہو، ایسا ماحول ہو جہاں طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں کی آبیاری ہو سکے اور ان کی مخفی صلاحیتیں آشکار ہوسکیں ۔اسلامی اور قومی جذبہ سے سرشار نسل تیار ہو، تاکہ وہ اپنے پیارے وطن کے روشن مستقبل ثابت ہوں ۔ادارہ میں روایتی اقدار، جدید تقاضوں اور اسلامی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے ادارہ کا تعلیمی ماحول اپنی مثال آپ ہےجہاں اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کرام فی الواقع فرد کی تعلیم، اخلاقی اور سماجی تربیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
ادارہ کے فارغ التحصیل طلباء و طلبات بطور ڈاکٹرز ،انجینئرز، وکلاء ،اساتذہ ، ایجوکیشن آفیسر اور دیگر شعبہ جات میں اپنے فرائض منصبی باطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ ادارہ کے انتہائی محترم اور قابل اساتذہ کی محبت بھری شفقت اور حکمت سے لبریز تربیت کا کا ثمر ہے
بانی و سرپرست چودھری عبداللطیف پاکستان پبلک ہائیر سیکنڈری سکول دُلے والا (بھکر)